ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / امریکا روس جنگ بندی معاہدہ پورے شام پر لاگو ہونا چاہیے، ایران

امریکا روس جنگ بندی معاہدہ پورے شام پر لاگو ہونا چاہیے، ایران

Mon, 10 Jul 2017 21:14:36  SO Admin   S.O. News Service

تہران10جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روس اور امریکا کے درمیان شام کے جنوب مغربی حصے میں جنگ بندی کے معاہدے کا اطلاق پورے شام پر ہونا چاہیے۔ یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے آج پیر کے روز کہی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان جمعہ سات جولائی کو ہیمبرگ میں ہونے والی ملاقات کے بعد روس، امریکا اور اردن کے درمیان شام کے جنوب مغربی صوبوں میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق اگر اس معاہدے کو شام کے تمام علاقوں میں لاگو کیا جائے تو یہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق جب تک زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا کوئی معاہدہ کامیاب نہیں ہو گا۔
 


Share: